pic
pic

خوف خدا - درس 1

اما م سجادعلیه السلام ایک روایت میں فرماتے ہیں :''خف الله تعالی لقدرته عليک و استحی منه لقربه منک [2]''اس فرمان میں دو مہم جملے ذکر ہوئے ہیں ؛ ایک ''خدا سے خوف'' اور دوسرا ''خدا وند تبارک و تعالیٰ کی نسبت شرم وحیا کرنا''

درس دیکھنا...
۱۰,۴۶۳ قارئين کی تعداد:

کیا امت مسلمہ میں اتحاد کی خاطر اس مطلب کو بیان کیا جا سکتا ہے کہ مسئلہ امامت فروع دین میں سے ہے نہ کہ اصول دین میں سے ؟ - درس 1

مسئلہ امامت بہت اہم مسائل میں سے ہے اور یہ اعتقاد ات کی بنیاد ہے ۔
ہم طلاب جو احکام شرعیہ کے استنباط اور استخراج میں مشغول ہیں ہمیں اس مسئلہ سے زیادہ آگاہ ہونا چاہیے ۔ہم جتنا اپنے آپ کو اس بنیادی نکتہ سے نزدیک کریں گے اتنا ہی علمی اعتبار سے ترقی کریں گے ۔آپ جانتے ہیں کہ کچھ ایسی روایات موجود ہیں جن میں ائمہ طاہرین نے فرمایاکہ ہر وہ چیز جو ہم اہلبیت کے علاوہ کسی اور سے لی جائے وہ باطل ہے اور صحیح نہیںہے ۔لہذاٰہمیں واقعی علم کو انکے در سے لینا چاہیے ۔اور ہم اس مطلب کو کسی تعصّب کی بناءپر عرض نہیں کر رہے ہیں ۔

او ر ہمارے اعتقادات کے مطابق وہ لوگ جو علم کے حقیقی منبع سے متصل ہیں وہ ائمہ اطہارعلیہم الصلاة و السلام ہیں ، اگر انسان پوری دنیا میں تلاش کرے کے انکے علاوہ کسی ایسےشخص کو ڈھونڈ نکالے کہ علم واقعی کے سرچشمہ سے متصل ہو تو ان کے علاوہ اور کوئی نہیں ہو گا۔

درس دیکھنا...
۳,۸۱۲ قارئين کی تعداد:

قرآن میں معاد - درس 1

معاد کے بارے میں گفتگو اسلام کے اہم مباحث میں سے ایک ہے اگر ہم اسلام اور دوسرے ادیان کے بارے میں فرق کو ذکر کرنا چاہئے تو سب سے زیادہ مہم فرق معاد کے بارے میں گفتگو ہے قرآن اوراسلام نے جتنامعاد کے بارے میں گفتگو کی ہے کسی اورآسمانی دین میں اتنا نہیں ہے البتہ اصل معاد ان کتابوں میں بھی بیان ہوئی ہے لیکن اسلام میں اس کی جو اہمیت ہے وہ کسی اورآسمانی دین میں نہیں ہے قرآن کریم میں اجمالاً معاد کے بارے میں موجود آیات کریمه کوجمع کریں تو تقریباً دو ہزار آیات بنتی ہیں یہ اس موضوع کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے

درس دیکھنا...
۵,۶۹۷ قارئين کی تعداد:

دعا توحید کے دائرہ میں - درس 1

دعا کی آداب میں سے ایک یہ ہے کہ انسان خود توحید کے درجہ پرپہنچ جائے اس کے بعد دعا کریں

درس دیکھنا...
۷,۵۲۲ قارئين کی تعداد: