حضرت آيت اللہ شيخ محمد جواد فاضل لنکرانی دام عزہ کا ماہ رمضان کی عظمت کے بارے میں پیغام
- تاریخ 10 December 2025
- ٹائم 12:23
- پرنٹ
خبر کا خلاصہ :
انسان ہمیشہ یہ دعا کریں کہ خدایا اس ماہ مبارک رمضان کو میرا آخری روزہ قرار نہ دےہمیشہ اس سوچ میں ہونا چاہئے کہ یہ ماہ مبارک رمضان ، میری عمر کی آخری ماہ رمضان ہے ، اگر انسان کے اندر یہ سوچ نہ آئے تو بندگی کے درجات کو طے نہیں کرسکتا ۔
ہماری ہمیشہ دعا یہی ہو کہ یہ ماہ رمضان ، ہماری عمر کی آخری ماہ مبارک رمضان نہ ہو ۔
اگر یہ یقین کر لے کہ یہ آخری بار ہے کہ خداوند متعالی ہمیں مہمان کے طور پر دعوت دے رہا ہے ،اس کے بعد نفسانی پستوں ، اجتماعی اور مالی مشکلات وغیرہ سے نجات کے لئے کوئی راستہ موجود نہیں ہے ، اب سب دروازے بند ہوئے ہیں ۔
نجات کا راستہ صرف اور صرف ؛ ماہ مبارک رمضان اور شب قدر ہے ، اس وقت ہم کسی خاص لذت ساتھ خدا کے دسترخوان پر بٹھيں گے اور ایک خاص لذت کے ساتھ روزہ رکھيں گے ۔