میں ابھی مگنی کے ایام میں ہوں اور عقد نہیں ہوا ہے میں ابھی اپنی منگیتر سے فون پر بات کرتا ہوں تواس وقت مجھ سے کچھ مایع خارج ہوتا تھا ساتھ میں بدن بے حس اور سست بھی ہوتا ہے ،کیا مجھے نماز پڑھنے کے لئے غسل کرنا چاہئے ،اور وہ کونسا غسل ہے ؟
میں جب بھی اپنی بیوی کو گلے لگاتا ہوں یا اسے چومتا ہوں ،بعد میں جب نماز پڑھنا چاہتا ہو تو یہ احساس کرتا ہوں کہ آلت مردانہ سے کچھ قطرات مایع خارج ہوا ہے ،لیکن سستی کا احساس نہیں کرتا ہوں ، کیا جب بھی ایسا ہو جائے غسل کرنا واجب ہے؟