میرے اوپر ایک قضا روزہ واجب ہے اور ابھی نیمہ شعبان ہے ،لہذا مستحبی روزہ رکھنا چاہتا ہوں ،اور بعد میں رمضان سے ایک دو دن پہلے اس قضا روزہ کو رکھوں گا ،کیا اس میں کوئی مشکل ہے؟
اگر کوئی روزہ دار انسان نیند سے اٹھنے کے بعد دیکھیں کہ محتلم ہوا ہے ،تو کیا اس کا روزہ باطل ہے ؟ کیا ایسے انسان پر ضروری ہے کہ فوراًغسل کریں ، یا نہیں بلکہ نمازمغرب اور افطار کرنے کے بعد بھی غسل کر سکتا ہے ؟
اگر روزہ دار شخص ماہ مبارک رمضان کی رات میں جنب ہو جائے اور اذان صبح سے پہلے اٹھنے کی اطمینان سے سو جائے ،اوراذان صبح کے بعد بیدا ر ہو جائے ،اس کے روزہ کا کیا حکم ہے ،آیا اس پر قضا واجب ہے یا نہیں ؟